• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آج بھارتی یوم آزادی، دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری یوم سیاہ منائیں گے


اسلام آباد(اے پی پی‘صباح نیوز) آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے‘اس موقع پر پاکستان کا قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا‘پاکستان اور آزادکشمیر میں گھروں کی چھتوں پر اور گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لگائے جائیں گے‘ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے ‘جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینار ہوں گے‘آزاد کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالیں گے جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اقدام کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔برطانیہ سمیت بیرونی دنیا میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہوں گے اوراحتجاجی یادداشتیں پیش کی جائیں گی جن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدامات کو فوری واپس لینے اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں اقوام متحدہ کے خصوصی مبصرین کو یاداشتیں بھی پیش کی جائیں گی جن میں اقوام متحدہ سے کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں کو فوری عملی جامہ پہنانے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین