• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ،ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

مستونگ ( نامہ نگار ) یوم آزادی کے موقع پر نکالی گئی ریلی کی سکیورٹی پر مامور ایس ایچ او سٹی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایس ایچ او معجزانہ طور پر محفوظ دو گن مین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے بعدمذیدعلاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیاگیا، واقعہ پشکر م کے قریب پیش آیا،ایس ایچ اوعبدالقدوس آبیزئی ملی مسلم لیگ کی ر یلی کی سیکورٹی پر مامور تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ملی مسلم لیگ کے نائب صدر میر شاہجہان گرگناڑی کی قیادت میں یوم آزادی کی ریلی مستونگ سے کوئٹہ سےجارہی تھی کہ پشکرم کے قریب ریلی کو اسکواڈ کرنے والےایچ ایس او سٹی عبدالقدوس آبیزئی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ۔جس کے نتیجے انکے دو گن مین سمیت ریلی میں شامل دو افراد زخمی ہوگئے تاہم گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے ایس ایچ اوعبدالقدوس معجزانہ طور پر محفوظ رہےدھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ریلی میں شامل افراد نے ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو مذید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین