• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان اقدامات کی اجتماعی مخالفت کریں ، بھارت کے لئے صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا، چینی اخبار

کراچی (جنگ نیوز) چینی حکومت کے ترجمان اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ سرحدی تنازعات کے بارے میں بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بھارت پڑوسی ممالک کو چیلنج کرتا رہتا ہے اور ساتھ میں اسے توقع ہے کہ یہ ممالک اس کے اشتعال انگیز رویہ کو برداشت کر لیں گے۔ گلوبل ٹائمز کا اداریہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے پر تحریر کیا گیا۔ آرٹیکل 370کے خاتمے پر پاکستان کے جوابی اقدامات فطری عمل ہے۔ اگر مسلمان بھارتی اقدامات کی اجتماعی مخالفت کریں تو بھارت کے لئے صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ بھارت کے پاس سیاسی اور دیگر وسائل نہیں کہ وہ مقبوضہ وادی پر قبضہ برقرار رکھ سکے۔ اخبار نے لکھا کہ پاک بھارت کشیدگی سے پہلے ہی سے موجود حساس صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔  
تازہ ترین