• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ پاکستان پیرس میں یوم آزادی کی تقریب

پیرس( رضا چوہدری ) وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح پیرس فرانس میں بھی میں جشن آزادی اور اظہار یکجہتی کشمیر جوش جذبہ کے ساتھ منایا گیا سفارت خانہ پاکستان پیرس میں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا پرچم کشائی سفیر پاکستان معین الحق نے قومی ترانے کی دھن میں تمام شرکا بلند آواز میں مل کر قومی ترانہ گایا اس موقع ہیڈ چانسلری قاصی امجد نے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، سفیر پاکستان نے جشن آزادی اور اظہار یکجہتی کشمیر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اظہار یکجہتی کا مقصد ان کو واضح پیغام کہ پاکستانی قوم مکمل طور پر ان کے ساتھ ہےاور مکمل طور اخلاقی سفارتی سطح ان کی حمائت جاری رکھیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تقریب میں تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ، خواتین مرد حضرات سمیت پاکستانی کمیونٹی بھرپور شرکت گی تقریب کے دوران پاکستان زندہ آباد پاک فوج زندہ آباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے سفارت خانہ گونج اٹھا۔

تازہ ترین