• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو حکام نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری رکھا ،4مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو حکام نے بجلی چوروں کے خلاف اپریشن جاری رکھا ۔س سلسلے میں پولیس نے میپکو حکام کی تحریری نشاندہی پر چار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ایس ڈی او میپکو سٹی شجاعباد نے بجلی چوری میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمات درج کر ا دئے ۔بستی دائرہ میں سلیم،بستی چھجو شاہ میں سراج الدین،دائرہ پور میں اقبال،بستی خان پور میں مشتاق ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے جنہیں واپڈا کی ٹیمیں نے پکڑا۔ایس ڈی کی درخواست پر پولیس سٹی شجاعباد نے مقدمات درج کر لئے ۔
تازہ ترین