• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسیوں سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا :مفتی عبدالقوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) معروف مذہبی شخصیت اور پی ٹی آئی رہنما مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے موقع پرنوجوان سیاسی سماجی رہنما اشرف اقبال بھٹہ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر 73ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی ترقی خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی ۔مفتی عبد القوی نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد عظیم جدوجہد سے حاصل کیا گیا ۔آزادی کی قدر آج کشمیریوں اور فلسطینیوں سے پوچھے ۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کے لیے جو جدوجہد کررہے ہیں اس کے ثمرات قوم چھ ماہ بعد محسوس کرے گی۔
تازہ ترین