• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریب،پرچم کشائی

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں یوم آزادی کے سلسلہ میں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے پرچم کشائی کی،اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی اور حفاظت کیلئے دعا کی گئی ۔ پرچم لہرانے کی تقریب سے پہلے جامعہ کے سٹاف کی جانب سے ملک کی ترقی اور اور جموں کشمیر کی آزادی کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی ۔ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈینٹس آفیئر اور سنیئر ٹیوٹر آفس کے زیر اہتمام جشن آزادی کی سالگرہ کی خوشی میں شجر کاری مہم ،کشمیرپر کئے جانے والے ظلم کی مناسبت سے معلوماتی ڈرامے اور ملی نغمے سنانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہاکہ ہمیں کشمیر پر کئے جانے والے ظلم پر آواز اٹھانی چاہیے ۔تقریب سے ڈین فیکلٹی ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، مولانا عبدالواجد وٹواور حکیم عامر رزاق اوبھایا نے بھی خطاب کیا ۔ رجسٹرار جامعہ عمران محمود، ڈاکٹر ناصر ندیم ، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم ، ڈاکٹر عثمان جمشید ، ڈاکٹر عابد ودیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین