• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے:ڈی ایس ریلوے امیر محمد دائود پوتا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس آفس ریلوے میں یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر بھی منایا گیا،ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داود پوتا نےجشن آزادی کا کیک کاٹا اور پودا لگایا، تقریب میں ریلوے افسران و ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی،تقریب کے آغاز میں ریلوے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جس کے بعد پرچم کشائی کی ،اس موقع پر ڈی ایس امیر محمد داود پوتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم آزادی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس ریلوے صائمہ بشیر،ڈی سی او نبیلہ اسلم،ڈی ٹی او طاہر مسعود مروت،ایس پی ریلوے امجد منظور خان ،ڈی ایم ای رانا عمران،ڈی ٹی ای ندیم تاج،ڈی ایم او ڈاکٹر اسماعیل،ڈاکٹر اعجاز حسین،ڈاکٹر ماہ منیر،اے ٹی او رباب ملکاور عزیز نیازی بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین