• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کے ہاسٹل سے 14موبائل فون چوری ، 7ون ویلرگرفتار

ملتان(سٹاف رپو رٹر)پولیس تھانہ گلگشت نے بیرون شہر سے پڑھنے کے لئے آنے والے طلباء کے ہاسٹل سے 14 موبائل فون چوری کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ پولیس تھانہ صدر نے دکان میں اونچی آواز میں ڈیک چلا کرساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے پر ایک شخص اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔گزشتہ روز سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے پولیس نے 7 ون ویلروں عثمان، احمد خان ،عبدالرحمن،احمد، سہیل، قاسم، رزاق اور کامران کو گرفتار کر کے ان کے موٹرسائیکل قبضے میں لے لئے ۔ لڑائی جھگڑے کو ڈکیتی کا رنگ دے کر15 ریسکیو پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والےطفیل نامی شخص کو پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا جس سے تفتیش جاری ہے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ کو ٹ ربنواز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری ارشد کو زخمی کر دیا۔ بعد ازاں زخمی کے لواحقین نے واقعہ کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ مخدوم رشید کے علاقے میں 35 سالہ خا تون نے زہریلی گولیاں کھالیں ۔ مخدوم رشید کی رہائشی خاتون 35 سالہ جمیلہ کو تشویش نا ک حالت میں نشتر منتقل کیا گیا ہے جس نے زہریلی گولیاں کھائی ہیں ۔نشتر میں مو جود اسکے اہل خانہ کا کہناتھا کہ خا تون کو زہریلی گولیاں کھلائی گئی ہیں ۔مقامی پولیس معا ملے کی چھان بین کر رہی ہے۔تھانہ جلالپو پیر والہ کے علاقہ بستی جنگ والہ میں 4 نامعلوم افراد نے اشفاق سے گن پوائنٹ پر 12 ہزار روپے چھین لئے۔جبکہ اسی علاقہ میں نامعلوم افراد نے عرفان اور آصف سے 16 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔
تازہ ترین