آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس کی مد میں اوور چارجنگ

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر) عید کے تینوں دنوں کے دوران ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس کی مد میں اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہا ہے۔جسکو روکنے والا کوئی نظر نہ آیا ۔مریض اور لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا رہے ۔معلوم ہوا ہے عید کے تین دنوں کے دوران ملتان کے سرکاری ہسپتال جن میں نشتر ہسپتال ۔چلڈرن کمپلیکس ۔گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ۔کارڈیالوجی کی پارکنگ اسٹینڈ پر ٹھیکے داروں کے کارندوں نے ہسپتال آنے والے مریض اور انکے لواحقین سے اوور چارجنگ کرتے رہے۔بعض دفعہ تو تکرار بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی تھی ۔ہسپتالوں کی پارکنگ اسٹینڈ پر موجود کارندوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی ٹوکن فیس دس روپے کی بجائے بیس روپے ہے۔اسی طرح گاڑی کی ٹوکن فیس چالیس روپے اوور چارج کیئے جارہے ہیں۔مریضوں اور انکے لواحقین نے ملتان ضلعی انتظامیہ سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

ملتان سے مزید