• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے‘ شہرام خان

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہے اور عالمی طاقتوں کو مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے جبکہ نہتے کشمیری بھارت کا ہر ظلم سہہ رہے ہیں لیکن بھارتی تسلط کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات نے ان خیالات کا اظہار صوابی میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم این اے عثمان خان ترکئی، تحریک انصاف کے صوبائی صدر انور حقدار، پارٹی کارکنان اور سبز ہلالی پرچم تھامے اور سبز و سفید کپڑوں ملبوس بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اسی لیے آج 14 اگست، یوم آزادی بطور یوم یکجہتی کشمیرکے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیروں پر جو مظالم ڈھا رہا ہے وہ فوری طور بند ہونے چاہیے۔ دریں اثناء یوم آزادی کی منعقدہ تقریب میں وزیر بلدیات نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین