• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی ٗ چار پشتو فلموں کے مابین عید دنگل جاری

پشاور ( وقائع نگار ) بڑی عید پرریلیز ہونیوالی چاروں پشتو فلموں میں عید دنگل جاری ہے تاہم چاروں فلمیں عید کے پہلے تین دن تک بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے چاروں فلموں پر عید کے پہلے تین دن تک زبردست رش رہا فلموں کی میوزک لاجواب ہے ان فلموں میں معروف گلوکاروں کے علاوہ نئے گلوکاروں کو بھی گائیگی کا موقع فراہم کیاگیا ہے۔ معروف ہدایتکار ارشد خان کی ’’ مونگہ لوفران یو‘ ‘ شاہد عثمان کی ’’ قربان دے شم چرسی‘‘ اور ڈائریکٹر ارباز خان کی ’’ بدمعاشانو سرہ مہ چیڑہ ‘‘ اور ’’ دا گز دا میدان ‘‘میں مقابلہ جاری ہے ۔ ’’ مونگہ لوفران یو‘‘ کی کاسٹ میں شاہد خان ‘ ارباز خان ‘جہانگیر خان ‘ مہک نور ٗفیروزہ ٗطارق جمال ‘رحیم شہزاد ‘جہانداد ‘عمران خٹک ‘زمان بغدادی ‘خالدہ یاسمین شامل ہیں۔ ’’ بدمعاشانو سرہ مہ چیڑہ ‘‘کی کاسٹ میں شاہد خان ٗارباز خان ‘عجب گل ‘جہانگیر خان ‘ مہک نور ٗفیروزہ ‘ جیا بٹ آصف خان ‘ طارق جمال‘ جہانداد‘ممتاز زیب ‘خالدہ یاسمین ‘ تواب سرحدی و دیگر شامل ہیں ڈائریکٹر ارباز خان کی دوسری فلم داگز دا میدان میں ارباز خان ٗشاہد خان ٗجہانگیر خان آصف خان ٗ آفرین پری ٗسدرہ نور ٗجیابٹ ٗجہانداد ٗتواب سرحدی ٗعمران خٹک ٗ فرح زمان دیگر شامل ہیں ، اسی طرح ’’ قربان دے شم چرسی‘‘ کی کاسٹ میں شاہد خان ٗجہانگیر جانی ٗفیروزہ ٗ کچکول ٗعمران خٹک ودیگر شامل ہیں عید الاضحی پر ریلیز ہونیوالی ان پشتو فلموں پر کثیر سرمایہ لگایاگیا ہے۔ پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان ٗ فلمسازوں اورڈائریکٹر ز ارشد خان ٗ ارباز خان اور شاہد عثمان کا کہنا ہے کہ انکی فلمیں بزنس کے لحاظ سے ٹھیک جاری ہے بڑی عید پر ریلیز ہونیوالی پشتو فلموں کی کامیابی بہت خوش أئند بات ہے انہوں نے کہا کہ فلموں کے حوالے سے جو منفی پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں اس میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں۔
تازہ ترین