• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک آزادی میں علماء کاکردار ناقابل فراموش ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور ( نمائندہ جنگ ) تحریک آزادی میں علماء حق کا کردارناقابل فراموش ہے آزادی اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے ۔ یہ علماء ہی ہیں جن کی بے لوث، بے مثال اور بے انتہا قربانیوں کے سبب آج ہم سکون کا سانس لے رہے ہیں ۔ ا ن خیالات کا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبد النعیم ، مولانا خالدمحمود، قاری محمداقبال ، مولاناحافظ عبدالشکوریوسف ،قاری ظہوالحق، مولانا زبیرجمیل، مولانا عبیدالرحمن معاویہ، مولانا سعید وقار، مولانا ظہیراحمدقمر و دیگر علماء نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ علماء ہیں جو سج دھج کر مقتل کی جانب چلے اور اپنے ہم وطنوں کی آزادی کے لیے اپنی جانیں جانِ آفریں کے سپرد کر دیں ۔ان علماء کرام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نے مغربی و مشرقی پاکستان میں جھنڈا لہرانے کے لیے انہی کا انتخاب کیا۔مشرقی پاکستان میں مولانا ظفر احمد عثمانی اور مغربی پاکستان میں مولانا شبیر احمد عثمانی نے پاکستان کی پرچم کشائی کی۔
تازہ ترین