آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یوم آزادی کے موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں الگ الگ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔جبکہ انہوں نے میںکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی و میو ہسپتال میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پاکستانی پرچم بلندکیااورملک و قوم کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعاکی۔ ڈاکٹر یاسمین را شدنے کہا کہ ڈاکٹری صرف روزگارکاذریعہ نہیں بلکہ جنت خریدنے کاپیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیرمیں بھارتی بربریت کے خلاف آوازبلندکرنی چاہئے۔ صوبائی وزیرصحت نے میؤہسپتال میں نئی اینڈوسکوپی مشین اورنیروسرجری یونٹ کابھی افتتاح کیا ۔ا وزیرصحت کا تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت پرمشکورہیں۔علاوہ ازیں جشن آزادی کی مناسبت سے جناح ہسپتال لاہور علامہ اقبال میڈیکل کالج ’شیخ زید ہسپتال لاہور ’سروسز ہسپتال لاہور پی آئی سی ، لاہو ر میں الگ الگ تقریبات ہوئیں جس میں قومی پرچم لہرائے گئے ۔

لاہور سے مزید