• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں یوم آزادی اوریوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کاانعقاد

لاہور(خبر نگار) گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہو ر میںپرچم لہرانے کی تقریب ہوئی ۔ اس تقریب میںاساتذہ نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ نے کہا آزادی بہت بڑی نعمتِ خداوندی ہے، ہماری خدا سے دعا ہے کہ کشمیر کو بھی آزادی نصیب ہو یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تمام کیمپسز میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ٹاؤن شپ کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں تمام ڈویژنوں کے سربراہان، مقامی کیمپسز کے پرنسپلز، اساتذہ، ملازمین اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے شرکت کی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں جشنِ آزادی کو یو م یکجہتی کشمیر کے طور پر منا یا گیا۔پرچم کشائی کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کشمیری بھائیوں پر مشکل وقت ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ یو نیورسٹی ; آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں ایک پرُ وقارتقریب منعقد کی گئی جس میں پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمسعود ر با نی نے پرچم کشائی کی اور کشمیر ی مسلما نو ں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے حوا لے سے واک کی قیا دت بھی کی
تازہ ترین