• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے 3ماہ میں لیسکو کے 2لائن مین جاں بحق

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو میں حفاظتی آلات کی قلت کے باعث 3 ماہ کے دوران 2 لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ، ایک زخمی ہو گیا،مئی کے دوران باغبانپورہ میں اسسٹنٹ لائن مین عمران کام کے دوران کرنٹ لگنے سے زخمی ، جون میںحویلی لکھا میںاسسٹنٹ لائن مین اقبال اور جولائی اوکاڑہ میں اسسٹنٹ لائن مین محمد ارشد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،ڈائریکٹر ہیلتھ ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ احسن گیلانی نے کہا کہ کام کے شدید دبائوکی وجہ سے اہلکاروںکی اموات ہوئیں ، حفاظتی اقدامات جاری ہیں جس سے حادثات مکمل ختم ہو جائیںگے۔
تازہ ترین