• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم کشمیری آزادی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں،ن لیگ

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آج15اگست بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیا ہ منائے گی،جہاں گجرات کے قاتل مودی نے 5 اگست کو کشمیر سے متعلق ظالمانہ فیصلہ کیا۔وہاں نالائق حکمرانوں نے قومی یکجہتی کو کو پارا پارا کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی،مظلوم کشمیری آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ جبکہ ہمارے حکمران اپنی انا کی تسکین کے لئے اپنی سیاسی مخالفین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے میں مصروف عمل ہیں، مودی کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، اس نے پاکستان کی شہہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے، جب تک نریندر مودی کا ہاتھ اپنی شہہ رگ سے ہٹوا نہ لیں یا اسے توڑ نہ دیں تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں رہنماں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک،میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین