• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قائداعظم کاتحفہ ہے اورہمیشہ قائم رہے گا،پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب سیکریٹریٹ ماڈل ٹائون میں جشن آزادی کی تقریب میں کیک کاٹا گیا. تقریب سے چودھری اسلم گل اور الطاف قریشی نے خطاب کیا ، انھوں نے کہا کہ پاکستان قائد اعظم کا تحفہ ہے اور یہ ملک ہمیشہ قائم رہے گا، پیپلزپارٹی نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا ،شہید بھٹو نے اس سرزمین آئین کو متفقہ آئین دیا،پیپلزپارٹی ہی کشمیر بھی آزاد کرائے گی، تقریب میں چودھری امجد جٹ، جمیل منج، ندیم ملک،حمیرا زضوی، شاہدہ جبیں او دیکر رہنما بھی شریک تھے ۔
تازہ ترین