• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن کورٹ اورپنجاب جوڈیشل اکیڈمی میںجشن آزادی کی تقریبات

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور کی سیشن عدالت میں یوم آزادی کی تقریب ہوئی ۔سیشن جج لاہور نے دیگر ججز اور لاہور بار کی قیادت کے ہمراہ عمارت پر پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا بھی کی گئی ۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں پرچم کشائی کی پروقارتقریب ہوئی ۔ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عبدالستار نے پرچم کشائی کی پرچم کشائی کی تقریب میں ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی جزیلہ اسلم، ایڈیشنل ڈائریکٹر عارف رانا اور عملے نے شرکت کی ڈی جی عبدالستار نے خطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان ہمارے لئے سب سے بڑی نعمت ہے۔
تازہ ترین