آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،مرکزی جمعیت اہلحدیث

لاہور ( نمائندہ جنگ ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا امیر پروفیسر عبدالستار حامد کی صدارت میں ایک تقریب ہوئی تقریب سے پنجاب کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی،حافظ بابر فاروق رحیمی مولانا عبدالرحیم سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالستار حامد نے کہا کہ پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ہمارا جینا مرنا ان کے ساتھ ہے ۔ہمارے بزرگوں کی قربانیوں نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نواز ا،عالمی ضمیر کو جگانے کے لئے بھارت کی حالیہ مذموم حرکت کے خلاف سلیکٹڈ حکمران آواز اٹھانے میں ابھی تک ناکام ہیں ۔

لاہور سے مزید