• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کشمیر کا مقدر،دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی،ڈی آئی جی موٹر وے

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ویسٹ زون کوئٹہ عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت مظالم سے کشمیریوں کو اپنے حق آزادی سے زیادہ وقت محروم نہیں رکھ سکتا، ہم کشمیری بھایئوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، آزادی کشمیر کا مقدرہے اور ایسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ بات انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان موٹر ویز اینڈ نیشنل ہائی ویز ویسٹ زون کے زیر اہتمام قلات سیکٹر کی بیٹ 14 میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر شرکاءسے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر موٹر وے پولیس کے دیگر آفیسران موجود تھے۔ ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کو موٹر وے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ آج یوم آزادی کا دن پاکستان قوم شایان شان طریقے سے منا رہی ہے زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کے دن کو جوش و خروش سے مناتی ہیں، انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس موٹر وے اے ڈی خواجہ کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کی طرح بلوچستان میں موٹر وے پولیس یوم آزادی کو بھر پور طریقے سے منا رہی ہے روڈ یوزرز میں یوم آزادی کے حوالے سے ڈرائیوروں اور جوانوں میں گفٹ تقسیم کرنے کے علاوہ موٹر وے پولیس کے آفیسران جوانوں کو روڈ یوزرز کی مدد اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں ۔
تازہ ترین