• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پشین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ لیویز کے مطابق پشین کے رہائشی دو نوجوان عبدالحنان اور محمد جمعہ گزشتہ روز ڈگری کالج کے قریب کھڑے تھےکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں عبدالحنان موقع پر ہی جاںبحق جبکہ محمد جمعہ شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی کو طبی امداد کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔  
تازہ ترین