• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی‘دو موٹرسائیکلیں آپس میںٹکرا گئیں‘ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)لورالائی میں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا لیویز کے مطابق لورالائی کے علاقے کلی ڈلی کا رہائشی حاجی خان ملوک حمزہ زئی گزشتہ روز بازار سے موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا وہ جیسے ہی کلی ڈلی کے قریب پہنچا تو تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار رحمت اللہ زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

تازہ ترین