• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز ستارے بھی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے


14 اگست دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے ملی جوش و جذبے سے منایا۔ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے اپنا یومِ آزادی کشمیریوں کے نام کرتے ہوئے اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

شوبز ستاروں نے بھی سوشل میڈیا پر تصاویر اور پوسٹ شئیر کر کے مادرِ وطن سے نا صرف اپنی محبت کا اظہار کیا بلکہ ملک کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں بھی آواز بلند کی۔

خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے مداحوں سے  جشن آزادی کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا۔ ہرے لباس میں ملبوس اداکارہ نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم ایک آزاد ملک میں اپنی مرضی سے رہتے ہیں۔


انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

عائشہ عمر نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا  کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل نکالے۔ پیغام کے آخر میں اداکارہ نے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ ’بہت جلد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو بھی جا کے کہہ سکوں گی کہ یومِ آزادی مبارک ہو‘


اداکارہ ماورہ حسین نے بھی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔














اداکارہ صاحبہ نے بھی ہرے لباس میں اپنی تصویر شیئر کی۔

View this post on Instagram

Azadi mubarik Pakistan zindabad. @dhaani_official

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo) on












اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

!پاکستان زِنده باد

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

فلم ’ہیر مان جا‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حریم فاروق نے ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی۔


اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

معروف فلم اسٹار ریما خان نے بھی احمد ندیم قاسمی کی نظم شئیر کی۔















امریکا میں مقیم اداکارہ نے اپنے بیٹے کو ہرا لباس اور ٹوپی بھی پہنائی اور جشن آزادی کی خوشی منائی۔













اداکار نور حسن نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی تصویر اپ لوڈ کی اور پاکستان زندہ باد لکھا۔

View this post on Instagram

Pakistan Zindabad!

A post shared by Noor Hassan (@inoorhassan) on











اداکارہ سنبل خان اور ایمن خان نے بھی یوم آزادی منایا۔












View this post on Instagram

Pakistan zindabad

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on












اداکارہ ایمن خان نے اپنی چھت پر لگے کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے کی تصویر اپلوڈ کی۔

View this post on Instagram

Happy Independence Day️ Pakistan Zindabad

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on












پاکستان کے نامور ستارے ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر قومی پرچم شیئر کرتے ہوئےپاکستان کے لئے دعا لکھی کہ ’ اے اللّہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرما کیوں کہ یہ ہمارا گھر اور ہمارا فخر ہے‘۔













فلم اسٹار شان شاہد نے ٹوئٹر پر مداحوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی ایک عہد کیا کہ وہ وطن کی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

  انہوں نے مزید لکھا کہ ہر صورت اپنے ملک کی حفاظت کریں گے اور آئیں اس دن پر سب ایک ہوجائیں۔

اداکار محب مرزا نے بھی اپنے مداحوں کو 14اگست کی مبارکباد دی۔












انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ آزاد ہوں، آزاد تھا اور آزاد رہوں گا

اداکارہ صبا قمر نے بھی 14اگست کی مناسبت سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’تُو سلامت وطن، تا قیامت وطن‘













اداکارہ نیلم منیر، حنا الطاف، ثنا جاوید، سجل علی نے بھی تصاویر پوسٹ کیں۔

View this post on Instagram

PAKISTAN ZINDABAD

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly) on





































تازہ ترین