• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تاحال صفائی نہیں، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر


کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں تاحال صفائی نہ ہوسکی، دونوں اضلاع میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔

کراچی کے ضلع شرقی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ڈی ایم سی اور بلدیہ عظمیٰ کچرا اُٹھانے کا ذمہ دار ہے جبکہ ضلع وسطی میں ڈی ایم سی اور بلدیہ عظمیٰ وسطی کچرا اُٹھانے کی ذمہ دار ہے تاہم 4دن گزرنے کے بعد بھی دونوں اضلاع سے کچرے اٹھانے کے انتظامات نہیں کیے جاسکے ہیں۔

متعلقہ ادارے دونوں اضلاع سے کچرا اُٹھانے کے انتظامات کرنے میں ناکام ہیں۔ گرومندر، سولجر بازار، تین ہٹی، لیاقت آباد دو نمبر، لیاقت آباد ڈاکخانہ پر کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔

دوسری جانب لیاقت آباد سپر مارکیٹ، لیاقت آباد سی ون اور بی ایریا، لیاقت آباد دس نمبر، لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر اور ایف سی ایریا سے بھی کچرا نہیں اُٹھایا جاسکا ہے۔

کچرا نہ اُٹھائے جانے کے باعث دونوں اضلاع میں بدبو اور تعفن سے وبائی امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین