• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقے کنڈاوہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت عنایت اور نسرین کے نام سے ہوئی ہے جو میاں بیوی بتائے جاتے تھے اور کھیتوں میں مزدوری کرتے تھے ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ، لیویز فورس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

تازہ ترین