کے الیکٹرک نے کراچی میں کرنٹ لگنے کےباعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان کے الیکٹرک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر کے ناقص انفراسٹرکچر، کنڈوں اور گھروں کے اندر کرنٹ لگنے کے متعدد واقعات پیش آئے جن پر بےحد افسوس ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ بیشترکرنٹ لگنے کے واقعات گھروں کے اندر اور بجلی کے غیر محفوظ استعمال کے باعث ہوئے، کرنٹ لگنے کے تمام واقعات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے، بجلی کے کھمبوں پر کیبل اورانٹرنیٹ کی تاریں بھی بڑا خطرہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کے کھمبوں کے علاوہ گیلے ہاتھوں ننگے پاؤں بجلی آلات نہ چھوئیں۔