• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کیخلاف ایک اور شہری کا پولیس سے رابطہ


کے الیکٹرک کی غفلت اور لاپرواہی سے برسات میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق کے الیکٹرک کی اعلیٰ انتظامیہ کے خلاف ایک اور شہری کے ورثاء نے پولیس سے مقدمے کے اندراج کے لیے رابطہ کرلیا۔

29 جولائی کو برسات میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے شادمان نمبر دو کے رہائشی 20 سالہ طلحہ احمد کے والد ندیم احمد نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست شاہراہ نورجہاں تھانے میں جمع کروادی۔

درخواست میں کے الیکٹرک کے سی ای او اور دیگر افسروں کے خلاف طلحہ کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تازہ ترین