• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’’ اینجل ہیز فالن‘‘کا نیا ٹریلر جاری


ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ’’اینجل ہیز فالن‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

رک رومن واگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ایکشن تھرلر فلم ’’اولمپس ہیز فالن ‘‘ کے سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں اداکار گیررڈ بٹلر خفیہ ایجنٹ کے کردار میں دوبارہ دکھائی دیں گے۔

  فلم میں مورگن فری مین، ٹم بلیک نیلسن، کرس برائوننگ، ڈینی ہوسٹن، لانس ریڈک ، جاڈا پنکیٹ سمتھ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی خفیہ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس پرقتل کاجھوٹا الزام عائد کردیا جاتاہے جس کے بعد وہ اصل دہشت گردوں کو پکڑنے اور خودپر لگے جھوٹے الزام سے نجات دلانے کے لئے کوششیں کرتا ہے۔

فلم 23اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین