• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شوہر کے تشدد سے زخمی خاتون دم توڑ گئی


کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں شوہر کے تشدد سے زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز شوہر جاوید حسین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مقتولہ پر شوہر کی جانب سے کیے گئے تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے  جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم راستے میں چھپ کر کھڑا تھا تاہم جیسے ہی اسکی اہلیہ قریب پہنچی اس نے حملہ کردیا اور سر پر ڈنڈے کے وار کر کے موقعے سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ماضی میں بھی اپنی اہلیہ کے کردار پر شک کرکے اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ 

ملزم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین