• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ


مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے خاتمے کے خلاف ٹوکیو میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

مظاہرہ کا اہتمام جاپان میں مقیم معروف کشمیری رہنما شاہد مجید ایڈووکیٹ نے جاپان کی سیاسی سماجی شخصیات کے تعاون سے کیا ۔

کشمیر یکجہتی فورم کے سربراہ شاہد مجید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کے لوگوں سے ان کی خصوصی پہچان چھیننے کی کوشش کررہا ہے، جبکہ آرٹیکل 35 اے جموں و کشمیر کے لوگوں کو مستقل شہریت کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں 38 ہزار فوجی مزید بھیج دئیے ہیں جس سے یہ صاف ظاہرہوتا ہے کہ بھارت خطہ میں بڑے انسانی قتل عام کی تیاریاں کررہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی سے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی، جغرافیائی اور مذہبی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی، مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت ختم ہوجائے گی اور وہاں غیر مسلموں اور غیر کشمیریوں کو بسایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن تباہ ہو رہا ہے۔

شاہد مجید نے کہا کہ اس آرٹیکل کے خاتمے کے بعد اقوام متحدہ کی جموں کشمیر کے حوالے سے قرار دادوں کی رہی سہی اہمیت ختم ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

تازہ ترین