• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پری سیزن کیمپ: 20 کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کرلیا ہے ، سینٹرل کنٹریکٹ کے 14 پلیئرز بھی 19 اگست سے شروع ہونے والے کیمپ کا حصہ ہوں گے، سابق کپتان مصباح الحق کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔


این سی اے میں بلائے جانے والے کھلاڑی 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد 22 اگست سے 7 ستمبر تک کنڈیشننگ کیمپ میں بھی شرکت کریں گے، اظہر علی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ مکمل کرنے کے بعد کیمپ جوائن کرلیں گے، کیمپ کمانڈنٹ سابق کپتان مصباح الحق ہوں گے۔

بابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو کاؤنٹی سیزن کے باعث کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل14 کھلاڑی کیمپ کا حصہ ہوں گے ، اس کے علاوہ آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر بھی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

کیمپ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پی سی بی کے انٹرنیشنل کرکٹ ڈائریکٹر ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے لیے پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کا تجربہ کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوگا ، ذاکر خان نے بتایا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف 5 کھلاڑیوں کی قائداعظم ٹرافی میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین