• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر معذرت خواہانہ رویہ نہیں ہونا چاہیے، ن لیگی رہنما

مسلم لیگ ن کے زیراہتمام آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔


لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر معذرت خواہانہ رویہ نہیں ہونا چاہیے۔ مسلم امہ کی مدد کے بغیر کشمیر اپنے بل بوتے پر لینا ہوگا۔ امہ کی مدد کے منتظر رہے تو کشمیر نہیں ملے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر مودی یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے اختلافات کے ذریعے وہ کشمیریوں کےحق پر ڈاکہ ڈالےگا تو یہ اس کی بھول ہے، کشمیریوں کےلیے سب پاکستانی ایک ہیں۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ کشمیر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ ہوگا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سیزفائر لائن عبور کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین