• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون طوری بنگش کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 38سالہ خلیل خاں ولد خلت خاں شدید زخمی ہو گیا ،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق ابتدائی طور واقعہ دشمنی لگتا ہے ،تاہم اس حوالے سےتفتیش جاری ہے،مقتول پی ٹی آئی کا کارکن اور واٹر ٹینکر چلاتا تھا، ملیر لیاقت مارکیٹ مکان G/69 میں ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے 45سالہ طاہرولد محی الدین کوزخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ،زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،اورنگی ٹاون سیکٹر4F ضیا کالونی میں واقع مکان نمبر 151میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 35حبیب الرحمن ولد شمروز زخمی ہوگیا ،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تازہ ترین