• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کے ہاتھوں سڑک پر تشدد سے زخمی خاتون دوران علاج دم توڑگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں عید الاضحی کے دوسرے روز شوہر کے ہاتھوں سڑک پر تشدد کا نشانہ بننے والی بیوی دوران علاج دم توڑگئی ،پولیس نے ملزم شوہر کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 11میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز شوہر کے ہاتھوں سڑک پر تشد د کا نشانہ بننے والی 27سالہ خالدہ جمعرات کو اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کردم توڑگئی ،پولیس کے مطابق متوفیہ تیموریہ کے علاقے کی رہائشی تھی، ملزم شوہر کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے جوبیوی پرتشددکر نے بعد سے روپوش ہے ، شوہر کو مقتولہ کے کردار پر شک تھا اور اس بات پر کئی بار پہلے بھی جھگڑے اور تشدد کے واقعات پیش آچکے تھے ،انہوں نے کہا کہ واقعے کے وقت مقتولہ کسی مقام سے فیڈرل بی ایریا بلاک 11کی سڑک سے پیدل گزر رہی تھی اور شوہر سڑک کنارے دیوار کے ساتھ گھات لگائے ڈنڈا اٹھائے کھڑا تھا جیسے ہی مقتولہ اس کے قریب آئی اس نے ڈنڈے سے سر پر وار کیے اور فرار ہو گیا ۔
تازہ ترین