• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کوہلی کی سنچری،بھارت کا ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ


پورٹ آف اسپین (جنگ نیوز) بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ون ڈے چھ وکٹ سے جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ بارش سے متاثرہ میچ 35 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا، ویسٹ انڈین بیٹسمینوں نے اس میچ میں دھواں دھار آغاز کیا تھا۔ اوپنرز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں 8 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ گیل اور ایون لیوس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بولرز کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کو 10.5 اوورز میں 115 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اسی دوران دونوں نے اننگز میں 8 چھکے لگا کر پہلے کھیلتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ گیل نے 5 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لیوس نے 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ہوم سائیڈ نے سات وکٹ پر240رنز اسکور کیے۔ ڈک ورتھ لیوس سسٹم کے تحت بھارت کو 255رنز کا ہدف دیا گیا جو اس نے ویرات کوہلی کی سنچری کی مدد سے چار وکٹ پر پورا کرلیا۔سیریزکا پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، جبکہ دوسرا میچ بھارت نے 59 رنز سے اپنے نام کرلیا تھا۔ اس میچ میں بھی کوہلی نے سنچری اسکور کی تھی۔

تازہ ترین