• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے و آلائشوں کے ڈھیر، وبائی امراض کا خدشہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر میں جابجا بکھرے کچرے ، گندگی کے ڈھیر ، آلائشوں ، خون اور سیوریج کے پانی سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ماہرین صحت نے عوام کو متنبہ کیاہے کہ اگر انہوں نے صفائی کا خیال نہ رکھا تو وہ ان امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر مسعود سولنگی نے جنگ کو بتایا کہ ایسی صورتحال میں ڈائیریا، گیسٹرو، ٹائیفائیڈ ، خارش کی بیماری ، ڈینگی ، ملیریا اور چکن گنیا بڑے پیمانے پر پھیل سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ان امراض سے محفوظ رہنے کےلئے پانی ابال کر پئیں ، باہر سے اشیاء خرید کر نہ کھائیں ، گھر کا صاف اور تازہ کھانا کھائیں ، پھل اور سبزیاں تازہ استعمال کریں ، مچھردانیاں لگائیں اورمچھروں سے محفوظ رہنے کےلئےجسم پر مچھرکش محلول لگائیں ۔

تازہ ترین