• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 اگست، وزیر اعظم پاکستان، فوجی ترجمان اور فردوس عاشق نے ٹوئٹر پروفائل پکچر سیاہ کر دی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کی جانب سے ”یوم سیاہ“ کے طور پر منایا گیا، بھارتی مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی اور مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرنے کے مودی سرکار کے حالیہ اقدامات کے بعد حکومت پاکستان کے فیصلہ کی روشنی گزشتہ روز 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا گیا جبکہ بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے یوم سیاہ کی مناسبت سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹر پروفائل پکچر سیاہ کر دی، اسی طرح فردوس عاشق اعوان نے بھی ٹویٹر پروفائل پکچر سیاہ کر دی،مزید برآں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹر پروفائل پکچر بھی سیاہ کر دی اور دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی ٹویٹر پروفائل پکچر کو سیاہ کر دی، اس حوالے سے سب سے پہلے آئی ایس پی آر کے سربراہ نے اپنی ٹوئٹر پروفائل پکچر کو سیاہ کیاتھا۔

تازہ ترین