• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہ بولی پاکستانی بہن نے وزیراعظم ہائوس نئی دہلی میں مودی کو راکھی باندھی اور لمبی عمر کی دعا کی

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ نے اتوار کو رکھشا بندھن تہوار کے موقع پر وزیراعظم ہائوس نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھی اور لمبی عمر کی دعا کی۔اس موقع پر مودی نے اپنی منہ بولی بہن کو تحائف بھی دئیے جبکہ منہ بولی بہن نے اپنے شوہر کی بنائی ہوئی پینٹنگ مودی کو تحفہ میں دی۔ قمر شیخ گزشتہ 24سال سے نریندر مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں۔ پاکستانی خاتون قمر شیخ جوبھارتی شہری سے شادی کرنے کے بعد 1994میں بھارت چلی گئی تھیں انہوں نے مودی کو اس وقت اپنا بھائی بنایا تھا جب وہ آ ر ایس ایس کے ایک ورکر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ 1995میں انہوں نے پہلی بار مودی کو راکھی باندھی اور پھر یہ سلسلہ ہر سال جاری رہا۔ قمر کا کہنا ہے کہ انہیں امید نہیں تھی کہ اس سال بھی وہ مودی کو راکھی باندھیں گی کیونکہ اس سال مودی کی مصروفیات بے حد بڑھ گئی ہیں۔ قمر کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز انہیں مودی نے فون کرکے وزیر اعظم ہائوس آنے کو کہا اور اتوار کے روز مودی نے ان سے راکھی بندھوائی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر سال مودی کو راکھی باندھنے کے موقع پر ان کے شوہر بھی ہمراہ ہوتے ہیں۔ 
تازہ ترین