• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پاکستان کو تباہ، کشمیر پر قبضے کیلئے اسرائیلی تربیت لے رہا ہے ، ڈاکٹرذاکر نائیک

کوالالمپور(این این آئی)معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کر رہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کو تباہ کر کے کشمیر پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کر لے،ان سنگین حالات میں مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے، کیونکہ انکے بھارت کیساتھ معاشی مفادات ہیں۔ملائیشیاء میں دئیے گئے ایک خطاب میں انہوں نے برطانوی صحافی رابرٹ فیسک کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے اسرائیل نے فلسطین کو تباہ کرنے کے بعد اس کی سرزمین پر قبضہ کیا بالکل اسی طرح اب بھارت بھی کشمیر میں یہ سب کچھ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے مسلم امہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سنگین حالات میں مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے، کیونکہ ان کے بھارت کے ساتھ معاشی مفادات ہیں۔ذاکر نائیک نے بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو یہ تک معلوم نہیں کہ بادلوں کی وجہ سے ریڈار سے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی مگر انہوں نے اس حوالے سے ایک عجیب منطق دی کہ بادلوں کے باوجود اپنے پائلٹس کو پاکستانی جہازوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 1947 میں یہ طے ہوا تھا کہ بھارت کی چھتری کے نیچے بھی کشمیر آزاد تصور کیا جائے گا اور کوئی بھارتی باشندہ ان کی زمین نہیں خرید سکتا اور ان کی اپنی شناخت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آج 70 سال بعد بھارتی حکومت نے غیر آئینی طور پر آرٹیکل 370 ختم کر دیا جو کشمیر کے باسیوں کو تحفظ فراہم کرتا تھا۔
تازہ ترین