• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا کشمیر پر قبضے کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگا: راجہ بشارت

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی کے باعث عید الاضحی اور جشن آزادی جوش وخروش سے منایا گیا ا اور کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا 14اگست تجدید عہد کا دن ہے سب جماعتیں اور قوم مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں، مودی نے کشمیر پر قبضے کا جو منصوبہ بنا یا ہے اسے بری طرح ناکامی ہوگی ، ہندوستان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ گیا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر قانون ،سوشل ویلفیئر بیت المال پنجاب راجہ بشارت نے سینئر نائب صدر ق لیگ لیبر ونگ پنجاب رانا محمد حفیظ کو ممبر امن کمیٹی ضلع ملتان اور ممبر بیت المال ضلع ملتان نامزد کرتے ہوئے کیا جس کا نوٹیفکیشن جلد حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردیا جائے گا ،اس موقع پررانا محمد حفیظ نے وزیر قانون کو دورہ ملتان کی دعوت بھی دی ،ملاقات میں صوبائی صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب سجاد بلوچ اور رانا عدنان زاہد بھی موجود تھے۔
تازہ ترین