• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی بل منظور کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے:پی ایم اے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پی ایم اے جنوبی پنجاب کا اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج کی صدارت میں ہوا ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے سکیورٹی بل کو منظور کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،میلسی واقعہ میں پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی اور ان کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ،نہ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات کا ذکر ہے نہ ہی تمام ملزمان کی گرفتاری ہوسکی 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے،ڈاکٹرز کمیونٹی میں اس واقعہ کے بعد شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،پی ایم اے ملتان ،میلسی ،وہاڑی ،مظفرگڑھ ،خانیوال ،بہاولپور ،راجن پور سمیت تمام برانچز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج سے تحصیل میلسی کے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال ہوگی،آئوٹ ڈور ،ان ڈور و ایم ایل سی میں ڈاکٹرز سروسز معطل رکھیں گے،وہاڑی کی ضلعی انتظامیہ نے مطالبات منظور نہ کئے تو اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرہ کار ضلع وہاڑی کے تمام ہسپتالوں سمیت پورے جنوبی پنجاب میں پھیلا دیں گے، احتجاج کی تمام ذمہ داری پولیس و انتظامیہ پر ہوگی ،اجلاس میں ڈاکٹر غلام حسین ،رانا خاور ،ثنااللہ ،فواد ،بشیر ،مقبول عالم ،منیر صدیقی سجاد و دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین