• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتیں آج سے معمول کے مطابق فرائض انجام دیں گی

ملتان (سٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث گزشتہ روز بھی معمول کے مطابق فرائض انجام نہیں دیئے گئے جبکہ فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے ایک ڈیوٹی مجسٹریٹ اور سپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کیسز کی سماعت کی ، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں 12 سے 15 اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے باعث گزشتہ روز بھی ایک ڈیوٹی مجسٹریٹ اور ایک سیپشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کی جبکہ عدالتیں آج 16 اگست سے معمول کے مطابق فرائض انجام دیں گی۔
تازہ ترین