• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجراء آئندہ ہفتے سے شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور ( آن لائن ) فلور ملوں کو سرکاری گوداموں سے گندم کا اجراء آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان وغیرہ کو آٹے ، میدے ، سوجی ، چوکر اور فائن کی برآمد پر پابندی اور اسی طرح سمندر کے راستے صوبہ سندھ سے گندم اور اس کی منصوعات پر جو پابندی عائد کی گئی ہے اس کا آئندہ ماہ سے ریویو کیا جائیگا ۔ افغانستان کو آٹا وغیرہ بھیجنے پر عائد پابندی پر از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ افغانستان کی مارکیٹ پاکستان کے ہاتھوں سے نہ جائے گندم کی اجرائی قیمت جو 1300 روپے فی چالیس کلو گرام ہے انیس اگست 2019 سے 1375 روپے فی چالیس کلو گرام وصول کی جائیگی اس طر ح سو کلو گرام گندم کی بوری فلور ملوں سے 188 روپے کے آ ل ٹائم ریکارڈ اضافہ کے ساتھ 3438 روپے بمعہ پٹ سن بوری وصول کرینگے۔
تازہ ترین