• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے، غلام علی

پشاور(نمائندہ خصوصی) وزارت انسانی حقوق پشاور ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر غلام علی نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا کر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے ذریعے ہی عوام کو انصاف فراہم کیا جا سکتا ہے جبکہ ظلم و ناانصافی کا خاتمہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت انسانی حقوق اسلام آباد کی وفاقی سیکرٹری رابعہ جوہری آغا اور ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس محمد ارشد کی نگرانی میں ملک کے چاروں صوبوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے وزارت انسانی حقوق کی طرف سے اسلام آباد اور ملک کے چاروں صوبوں میں خصوصی شکایات مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثر ہونے والوں کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیکر ان کی داد رسی کی جاتی ہے جبکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متاثر ہونے والوں کو مالی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے خیبر پختونخوا میں بیس روز میں پراسرار طور پر قتل و اغوا کی 49وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسروں سے رابطے کئے گئے خیبر پولیس کی طرف سے وارداتوں کا کھوج لگا کر وارداتوں میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر غلام علی نے بتایا کہ ہیومن رائٹس ڈائریکٹریٹ کی طر ف سے خواجہ سرائوں مظلوموں اور اقلیتوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین