• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کے چیمپئن بننے والوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم نظر نہیں آتے، حریت کانفرنس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے جاری کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا ء اور ادویات کی قلت کے خلاف جمعرات کو آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا ،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین سلیم ہارون اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون سمیت ایک درجن سے زائد کارکنوںنے بھوک ہڑتال میںحصہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالحمید لون نے کہا کہ کشمیری قیام پاکستان کے قبل سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں70 برس سے کشمیری اقوام متحدہ کی قرار دادوںپر عمل درآمد کی راہ دیکھ رہے ہیں انسانی حقوق کے چیمپین بننے والوں کو مقبوضہ کشمیر میں9 لاکھ بھارتی فوج کے ہاتھوں ظلم و تشدت کا نشانہ بننے والے کشمیری نظر نہیںآتے اقوام عالم نے صورتحال پر توجہ نہ دی تو جنوبی ایشیا ء دو ایٹمی قوتوں کی جنگ کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔
تازہ ترین