• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلا ف کارروائی کرتے ہوئے 9ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5لٹر شراب،4پستول،2کلاشنکوف اور2رپیٹر 12بور برآمد کرلئے۔تھانہ صادق آبادپولیس نے قماربازی کے الزام 11ملزموں کوگرفتارکرلیا۔اے ایس آئی طارق محمودگوندل نے تھانہ صادق آبادکو بتایاکہ مخبرنے اطلاع دی کہ راجہ ٹاؤن شکریال میں احمدالیکٹرک دکان کی چھت پرچندا فراد جواکھیلنے میں مصروف ہیں جس پرریڈکرکے بذریعہ تاش جواکھیلنے میں مصروف 11ملزموں واصف محمود،عاقب جاوید،خرم شہزاد،عمران خان ،محمدریاض ستی ،ذوالفقارعلی،عدنان صغیر،علی اکبر،شاہدمحمود،محمداقبال، اورعبدالغفورکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 24ہزارروپے اورتاش کے 104پتے اوردس موبائل برآمدہوئے۔
تازہ ترین