• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشتہ دینے سے انکارپرمسلح نوجوان کی ماموں کے ہمراہ لڑکی کے گھر گھس کر فائرنگ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) رشتہ دینے سے انکارپرمسلح نوجوان اپنے ماموں کے ہمراہ لڑکی کے گھرجاگھسا۔ لڑکی پرفائرکئے،جوخوش قسمتی سے بچ گئی۔تھانہ صادق آبادکوکریم آبادشکریال کے رہائشی محمدعثمان نیازنے بتایاکہ احمدضمیرکافی عرصہ سے اسلحے کی نوک پرسائل کی فیملی کوہراساں کرتاہےاوربذریعہ فون دھمکاتاہے کہ مجھے اپنی چھوٹی بہن کارشتہ دیں نہیں تومیں اسے جان سے ماردوں گا ۔ اس نے15دسمبرکی رات ان کے دروازے پردستک دی ۔چھوٹی بہن نے دروازہ کھولاتووہ اپنے ماموں کے ہمراہ اسے دھکادیتاہوا ہمارے گھرمیں گھس آیادونوں مسلح پسٹل تھے۔ احمدضمیرنے فائرمیری بہن پرکیاجوخوش قسمتی سے بچ گئی۔ اتنے میں مدعی اور بھائی نے ملزم کوپکڑلیا۔میری بہن بھاگ کرکمرے میں گھس گئی اور اندرسے دروازہ بندکرلیا۔اس دوران دونوں ماموں بھانجے نے لگاتارفائرکئے، ہمارے شورشرابہ کرنے پردونوں اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین