• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب: کاراور موٹرسائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (آ ئی این پی) حب میں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلوچستان میں گڈانی موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
تازہ ترین