آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دریائے سندھ میں راجن پور کے مقام پر 4 روز قبل ڈوبنے والی کشتی کے لاپتہ 3 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے، اب تک 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

راجن پور کے علاقے روجھان میں دریائے سندھ میں 4 روز قبل مسافر کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 30 افراد سوار تھے۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور ریسکیو 1122 کے تیراکوں نے 25 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا تھا جبکہ 5 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

ریسکیو عملے نے آپریشن کے دوران 2 افراد عمران فاروق اور راجہ کی لاشیں نکال لی تھیں۔

لاپتہ 3 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں مقامی غوطہ خوروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید